تربت: زامران میں گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
دھماکے کے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔تربت کے علاقے زامران میں دھماکا ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے۔
June 7, 2025 · قومی
بلوچستان میں تربت کے علاقے زامران میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ تربت کے علاقے زامران میں دھماکا ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے۔