فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا، اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا، اپوزیشن کے پاس معاشی اعدادوشمار نہیں تھے،اپوزیشن کے پاس تنقید کرنے کیلیے کوئی بات نہیں، اپوزیشن طرح طرح کے حیلے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن کو چاہئے تھا کہ وہ بجٹ سے متعلق تیاری کرلیتے ،ہم ڈیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں،اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے، پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔