پشاور؛ فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق
جاں بحق پی ٹی آئی کارکن کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی۔
June 15, 2025 · قومی
فائل فوٹو
پشاور: تھانہ جلوزئی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق پی ٹی آئی کارکن کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی، نامعلوم افراد مقتول پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔