کراچی: ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی

فائرنگ کے بعد ریسٹورنٹ مالک کو فون پر بھتے کےلیے میسج بھیجا گیا۔فائرنگ کرنے والے ملزمان 2 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔

June 16, 2025 · قومی

کراچی کے علاقے سرجانی فور کے چورنگی پر ریسٹورنٹ پر فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ریسٹورنٹ مالک کو فون پر بھتے کےلیے میسج بھیجا گیا۔

اس حوالے سے ریسٹورنٹ مالک کا کہنا تھا کہ پہلے بھتے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔

ریسٹورنٹ مالک نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان 2 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔