فائل فوٹو
فائل فوٹو

فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے خلاف آپریشن میں پاکستانی عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”آپریشن بنیان مرصوص“میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کر دیا، فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا، یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترجمان پاک فوج نے طالبات کو ”آپریشن بنیان مرصوص“ میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمت عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ”آپریشن بنیان مرصوص“میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کر دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ مذہب، ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے، فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

اس مقع پر جناح ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور طالبات نے کہا کہ ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں۔

طالبات کا کہنا تھا کہ عوام اور افواج کا رشتہ انتہائی مضبوط تھا، ہے اور رہے گا، طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا جبکہ طالبات نے اس طرح کے مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔