ایران سے غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پالیسی کا اعلان
شہری اپنے اور والدین کے شناختی کارڈ کی اصل کاپیاں بھی اپنے پاس رکھیں۔ حکام
June 18, 2025 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان نے ایران میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق پالیسی کا اعلان کردیا۔
وزارت خارجہ کے حکام نے ایران میں غیرقانونی مقیم پاکستانیوں کو واپسی کےلیے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اپنے ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہری اپنے اور والدین کے شناختی کارڈ کی اصل کاپیاں بھی اپنے پاس رکھیں۔
حکام نے مزید کہا کہ مطلوبہ دستاویزات کی موجودگی واپسی کے عمل کو آسان اور تیز بنائے گی۔
حکام نے یہ بھی کہا کہ ایران سے واپسی کے خواہشمند شہری سفارتخانے اور قونصل خانوں سے رابطہ کریں۔