فائل فوٹو
فائل فوٹو

کیا یہ وہی ریکٹر ہیں جنہیں ویل چیئر پر سپریم کورٹ لایاگیا؟جسٹس حسن اظہر رضوی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں یونیورسٹیز کے وی سیز کی تعیناتیوں سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل پرسماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل یونیورسٹی سے استفسار کیا کہ کیا یہ وہی ریکٹر ہیں جنہیں ویل چیئر پر سپریم کورٹ لایاگیا؟

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں یونیورسٹیز کے وی سیز کی تعیناتیوں سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کیا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ریکٹر اور صدر کا تقرر ہوگیا، وکیل نے کہاکہ ریکٹر کی باقاعدہ تقرری ابھی تک نہیں ہو سکی، ایکٹنگ چارج ہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ کیا یہ وہی ریکٹر ہیں جنہیں ویل چیئر پر سپریم کورٹ لایاگیا؟

وکیل یونیورسٹی نے کہاکہ صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا تقرر کردیا گیا ہے،ابھی تک صدر نے آ کر چارج نہیں لیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابقہ ریکٹر کو معطل کردیاگیاتھا،ریکٹر کو ہٹانے کی  منظوری ابھی تک صدر کی جانب سے نہیں دی گئی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ یونیورسٹی نے ریحان الدین کو ہٹا دیا تو یہ نظرثانی کیسے دائر کرسکتے ہیں؟وکیل ریحان الدین نے کہاکہ میں نے ہٹائے جانے سے پہلے نظرثانی دائر کی تھی،وکیل یونیورسٹی نےکہا کہ یونیورسٹی فیصلے پر نظرثانی واپس لینا چاہتی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اگر درخواست واپس لینی ہے تو باقاعدہ درخواست دائر کریں،کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی کردی گئی ۔