پی آئی اے نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کر دیا

پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا۔ ترجمان

June 24, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کر دیا۔

ترجمان کے مطابق پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق حالات معمول میں آنے کے بعد قومی ایئر لائن کی پروازیں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔