پیپلزپارٹی کا وفاقی بجٹ 26-2025 کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی ٹیم سے مشاورت کی اور بجٹ سے متعلق ہمارے تحفظات کو دور کیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ 26-2025 کو ووٹ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی مالیالی بل 26-2025 کے حق میں ووٹ دے گی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں۔
پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی مالیاتی بل 26-2025 کے حق میں ووٹ دے گی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی ٹیم سے مشاورت کی اور بجٹ سے متعلق ہمارے تحفظات کو دور کیا۔