لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

صدر مملکت کو سنیارٹی طے کرنے کی ہدایت کرنے کی آئین میں گنجائش نہیں،5رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا

July 9, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں بارز نے فیصلےکیخلاف الگ الگ انٹراکورٹ اپیلیں دائر کردیں،اپیلوں میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فیصلہ آئین اور طے شدہ عدالتی اصولوں کیخلاف ہے،ججز کی سنیارٹی طے کرنے کا طریقہ کار موجود ہے،صدر مملکت کو سنیارٹی طے کرنے کی ہدایت کرنے کی آئین میں گنجائش نہیں،اپیلوں میں 5رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔