سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
July 9, 2025 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: سندھ حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 اور گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔