بھارتی لڑکی کے جھانسے میں آ کر ساہیوال کے 3 نوجوان تھائی لینڈ میں اغوا

بھارتی لڑکی نے موبائل کے ذریعےہی ٹکٹ بھیجے تھے،غوا کاروں نے والدین سے کروڑوں روپے تاوان مانگ لیا۔

               
  July 15, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:بھارتی لڑکی سے آن لائن رابطے کے بعد نوکری کے لیے تھائی لینڈ جانے والے ساہیوال کے 3 نوجوان مبینہ طور پر اغوا ہوگئے، اغوا کاروں نے والدین سے کروڑوں روپے تاوان مانگ لیا۔

مغوی نوجوانوں کے اہلخانہ نے بتایا کہ 26 مئی کو عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد کو رخصت کیا، تینوں نوجوان بھارت کی لڑکی کے ساتھ  ٹیلی فونک رابطے میں تھے۔ بھارتی لڑکی نے موبائل کے ذریعےہی ٹکٹ بھیجے اور لاہور ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے عثمان امین، محمد احمد  اور تجمل شہزاد کو رخصت کیا۔

تھائی لینڈ پہنچنے پر اغوا کاروں نے تینوں نوجوانوں کو برما بارڈر کراس کروا کر میانمار پہنچایا، اغواء کاروں کی جانب سے والدین سے فون کال پر 1 کروڑ روپے تاوان مانگا گیا ہے۔