جنوبی وزیرستان سے 7 پولیس اہلکار لاپتہ

3 پولیس اہلکار تھانہ لدھا کی حدود میں پیڑولنگ کے دوران لاپتہ ہوئے , تھانہ سروکئی کی حدود تانگہ چگملائی سے بھی 4 پولیس اہلکار لاپتہ ہوئے ۔

               
  July 20, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان سے 7 پولیس اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارشد خان نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 3 پولیس اہلکار تھانہ لدھا کی حدود میں پیڑولنگ کے دوران لاپتہ ہوئے جبکہ تھانہ سروکئی کی حدود تانگہ چگملائی سے بھی 4 پولیس اہلکار لاپتہ ہوئے ہیں۔