فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کا اضافہ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام کی قیمت 3087 روپے اضافے سے 3 لاکھ 9 ہزار671 روپے پر پہنچ گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر اضافے سے 3387 ڈالر فی اونس ہے۔