کراچی: جیولری شاپ میں ڈکیتی، زخمی دکاندار دم توڑ گیا
واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے،دکانداروں کا شدید احتجاج
July 22, 2025 · قومی
فائل فوٹو
پولیس کے مطابق مقتول دکاندار عبدالمتین کو تین گولیاں لگیں، جس کے باعث خون زیادہ بہہ گیا اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔
زخمی عبدالمتین کو پہلے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا اور کورنگی نمبر 2 کی مرکزی شاہراہ بند کردی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔