600 سابق اسرائیلی سیکیورٹی عہدیداروں کا ٹرمپ کو خط

ان سیکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ٹرمپ سے غزہ میں جنگ ختم کروانے کے لیے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے

               
  August 4, 2025 · اہم خبریں, قومی

اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سیکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط تحریر کیا ہے۔

تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا نے یہ خط لکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان سیکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ٹرمپ سے غزہ میں جنگ ختم کروانے کے لیے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔