کراچی : علمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے پر پاکستان میں بھی بڑا اضافہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29ڈالر بڑھ کر 3395ڈالر کا ہوگیا۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی ظاہر ہوئے۔
پاکستان میں فی تولہ سونا2900روپے مہنگاہوکر3لاکھ 62ہزار200روپے کا ہو گیاجبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 2487روپے اضافہ ریکارڈ کیاگیا،10گرام سونے کی قیمت 3لاکھ 10ہزار528روپے ہو گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos