سندھ بھر میں 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سندھ بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، نوٹیفکیشن جاری
فائل فوٹو
کراچی : سندھ بھر میں 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سندھ بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
علاوہ ازیں اس موقع پر سندھ سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جائیں گے۔