راولپنڈی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، ایک شخص زخمی

واقعے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

August 10, 2025 · قومی

راولپنڈی میں گیس لیکیج کے باعث سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
دھماکہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک علی اکبر میں گیس لیکج کے باعث گھر میں ہوا، واقعے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق سلنڈر سے گیس لیک ہورہی تھی کہ متاثرہ شخص کے سگریٹ سلگانے پر دھماکا ہوگیا۔