تحریر۔۔محمد نعیم مرادآبادی
امسال جشنِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے قومی سطح پرجو مہم شروع کی گئی ہے۔اس پر محکمہءتعلیم خیبر پختونخواکی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ محمد تنویراعوان نے سپورٹس ADEO محترم صفدر زمان کو جو زمہ داریاں تفویض کی تھیں۔انھوں نےاپنی مہارت بصیرت ۔ محنتِ شاقہ اورجامع منصوبہ بندی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
ضلع کی تینوں تحصیلات میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے باوجوداردو انگلش تقاریر۔ملی نغموں ۔اور پاکستان کوئزوغیرہ کے زونل اور ضلعی مقابلےمنعقد کرائے اسی سلسلے کی کڑی آج گورنمٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر2 ہری پورمیں ملی نغمہ اور پاکستان کوئز کے مقابلوں کی تقریبِ تقسیمِ انعامات کاانعقاد تھا۔وائس پرنسپل فیصل خان نے بہترین انتظامات کر رکھے تھے۔طلبااپنے اساتذہ کے ہمراہ سکول ہال میں بروقت پہنچ چکےتھے۔
مولانا جمیل الرحمن کی تلاوت سے تقریب کا آغازکیاگیا۔نعت کی سعادت حسنین عدیل نے حاصل کی۔فیصل خان نے اساتذہ اور طلباکوخوش آمدیدکہا۔ سخت اور کانٹے دارمقابلے کے بعدملی نغمے میں فرسٹ پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سرائے صالح سیکنڈگورنمنٹ ہائی سکول ڈھینڈہ اور تھرڈپوزیشن ہائیر سیکنڈری سکول بریلہ نےحاصل کی۔جبکہ کوئز کے مقابلے میں فرسٹ گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1۔سیکنڈ گورنمنٹ ہائی سکول کانگڑہ جبکہ تیسری پوزیشن ڈھینڈہ سکول کے حصے میں آئی۔
تقسیمِ انعامات کے لیے ڈپٹی ڈی ای او سردار عبدالقیوم خان سکول پنڈال میں تشریف لائے تو ان کا فقیدالمثال استقبال کیاگیا۔ہال میں موجود اساتذہ اور طلبانے تالیوں کی گونج اور جشنِ آزادی کے نعروں سے ا نھیں خوش آمدید کہا۔
سکول کے وائس پرنسپل فیصل خان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ADEO سپورٹس صفدر زمان کی کاوشوں کوخراجِ تحسین پیش کیا اورکہا کہ موصوف نے بڑی محنت اور جانفشانی سے اس بار اپنے قومی تہوار کوتزک واحتشام سے منانے کے لیے جو کاوشیں کی ہیں وہ لائقِ صد ستائش ہیں۔ مقابلوں کے بعد ممتاز ماہرِ تعلیم محمد اکبر خان جو کی منصفی کے فرائض کی ادائیگی کر رہےتھے نے بھی جیتنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔جن کی معاونت میں ممتاز ترقی پسند شاعرودانشور امجدمنہاس اور انجمن ترقی پسند مصنفین ہری پور کے سیکرٹری اطلاعات حسن سیف بھی تھے۔ پروگرام کے چیف آرگنائیزر اور ڈسٹرکٹ سکاوٹ سیکرٹری حماد اعجاز نے طلباکو مبارکباد پیش کی اور انھیں اگلے مقابلوں کی تواریخ ومقامات کے بارے میں بتایا۔ممتاز ماہرِتعلیم ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے طلبا اور ان کے کوچزکی خدمات کو سراہا۔تقریب میں پرنسپل سلیم جاوید اور فواد حسین نے بھی شرکت کی۔
مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں سکول پرنسپل فیصل خان کے بہترین انتظامات اوربھرپورتعاون پر شکریہ ادا کیا۔اورطلباکی پرفارمنس پر ان کودادوتحسین دی ۔انھوں نےاس بات پر اطمینان کا اظہارکیا کہ شدید گرمی اوراداروں کی بندش کے باوجود ہر ایک مدرس نے اپنے قومی فریضے کو بآحسن و خوبی انجام دیا ہے۔جس کے لیے میرے ٹیچرزداد کے مستحق ہیں۔ہمیں اپنے اساتذہ سے یہی توقع تھی۔اور امیدِ واثق ہے کہ وہ کلاس رومز میں بھی یہی روش برقرار رکھ کر اپنے حصے کی شمع روشن کریں گے۔انھوں نے آزادی کی قدروقیمت کے بارے میں بتایااور اس بات پر خوشی کا اظہارکیا کہ خدا نے افواجِ پاکستان کو شاندار کامیابیاں عطا کی ہیں۔لہذااپنے ملک اور افواج کی
ترقی اور کامرانی کے لیے بطورِ خاص دعائیں کی جائیں۔مزید یہ کہ ہر طالبعلم کو اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگانا چائیے۔
بعد میں طلبا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔جنھیں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بھی کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos