نئی حب کینال کا افتتاح: کراچی کے کن علاقوں کو پانی سپلائی ہوگا؟

کراچی کے مغربی علاقے بالخصوص لیاری، بلدیہ، کیمارٹی، منگھو پیر، اورنگی ٹاون اور نارتھ ناظم آباد کے کچھ حصوں کو پانی سپلائی کیا جائے گا۔

August 13, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی کے شہریوں کے لیے پانی کا بڑا مسئلہ بڑی حد تک حل ہو گیا کیونکہ بدھ کے روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 12.8 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی حب کینال کا افتتاح کردیا ہے، یہ منصوبہ 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف انجینئر سکندر علی زرداری کے مطابق نیو حب کینال کی ڈیزائن لائف 25 سے 30 سال ہے۔

کینال کی کل لمبائی 22.4 کلو میٹر ہے اور اس میں پانی کی یومیہ گنجائش 10 کروڑ گیلن ہے۔ اس نہر سے کراچی کے مغربی علاقے بالخصوص لیاری، بلدیہ، کیمارٹی، منگھو پیر، اورنگی ٹاون اور نارتھ ناظم آباد کے کچھ حصوں کو پانی سپلائی کیا جائے گا۔