کراچی، 550 فیڈر پر بجلی کی فراہمی معطل، شہری بلبلا اُٹھے
شہر میں ایندھن کی سپلائی بند ہونے سے بھی کے الیکٹرک کی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہورہی ہے۔
August 20, 2025 · قومی
کراچی کے550 فیڈر پر بجلی کی فراہمی معطل، کئی علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی بند ہونے کے سبب شہری گرمی اور حبس سے بلبلا اٹھے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث شہر میں شاہراہیں زیر آب ہیں۔
کے ای حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں ایندھن کی سپلائی بند ہونے سے بھی کے الیکٹرک کی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہورہی ہے۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش رکے ہوئے کئی گھنٹے ہوگئے تاہم عملہ فالٹ دور کرنے نہیں پہنچا۔
شہر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی متاثر ہے۔