پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کیلئے منسوخ
ٹرین آج اور کل پشاور نہیں جائے گی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
August 25, 2025 · قومی
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس دو دن کے لیے معطل کر دی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین آج اور کل پشاور نہیں جائے گی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی معطلی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے۔