کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی جبکہ ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی۔
جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار 700 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کے بعد 1 لاکھ 48 ہزار کی حد برقرار نہ رہ سکی تھی۔
کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے کو ملی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos