نصیرپور خورد میں ناقص چارہ کھانے سے 12 مویشی ہلاک
ناقص چارہ کھانے والے مزید 8 مویشیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
August 31, 2025 · قومی
سرگودھا کے علاقے نصیرپور خورد میں ناقص چارہ کھانے سے 12 مویشی ہلاک ہوگئے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق مرنے والے جانوروں میں بھینسیں اور گائیں شامل ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ ناقص چارہ کھانے والے مزید 8 مویشیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔