فائل فوٹو
فائل فوٹو

فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے اضافہ

کراچی: آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی،فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کے اضافے بعد قیمت  376700 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 5144 روپے کے اضافے سے 322959 روپے ریکارڈ کیے گئے جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی بھی 12 روپے بڑھ کر 4315 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 60 ڈالر مہنگا ہوکر 3540 ڈالر کا ہوگیا ہے۔