26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں پر فرد جرم عائد
عدالت نے سات پی ٹی آئی کارکنوں کو اعتراف جرم پر تین تین ماہ کا گرفتاری کا عرصہ ان کی سزائیں قرار دے دیا.
فائل فوٹو
26 نومبر ڈی چوک احتجاج پر درج 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ 7 کارکنوں کو اعتراف جرم پر عدالت نے گرفتاری کا عرصہ سزا قرار دے کر مقدمات سے بری کردیا۔
تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں احتجاج پر درج دو مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر 28 ستمبر کو گواہان کو طلب کرلیا گیا۔
اسی عدالت نے سات پی ٹی آئی کارکنوں کو اعتراف جرم پر تین تین ماہ کا گرفتاری کا عرصہ ان کی سزائیں قرار دے دیا اور سات کارکنان عثمان خان، محمد شفیع وغیرہ کو مقدمات سے خارج کردیا۔