لاہور میں لڑکی کی شادی میں خلل ڈالنے والا بدمعاش گرفتار

ملزم بابر لڑکی کا ہمسایہ تھا، جو لڑکی کو پستول دِکھا کر ڈراتا، دھمکاتا اور ہراساں کرتا تھا۔

September 11, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: شیراکوٹ پولیس نے جواں سال لڑکی کی شادی میں خلل ڈالنے والے بدمعاش کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او شیراکوٹ نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر کو گرفتار کیا، جواں سال لڑکی والد محمد احمد کے ساتھ بابو صابو بند روڈ میں رہائش پذیر تھی۔ ملزم بابر لڑکی کا ہمسایہ تھا، جو لڑکی کو پستول دِکھا کر ڈراتا، دھمکاتا اور ہراساں کرتا تھا۔

والد محمد احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ملزم سے پستول برآمد کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔