25 ستمبر کوٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کاامکان
ملاقات اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران متوقع ہے۔قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ممکن ہو رہی ہے
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر سکتے ہیں، جو اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران متوقع ہے۔
ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ممکن ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور پاک بھارت صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔
دوسری جانب، پاکستانی سفارتخانے نے اس ممکنہ ملاقات پر ابھی تک کسی تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔