سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر کے تحت سیکیورٹی پروٹوکولز میں نہیں آتیں،اعلامیہ

September 16, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے معاملے پر دوسرا وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر کے تحت سیکیورٹی پروٹوکولز میں نہیں آتیں،ججز کی بیواؤں کی حد تک نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے،ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سکیورٹی دی جائے گی۔