نیب کا مفرور ذلفی بخاری کے حوالے سے بڑا فیصلہ
ذلفی بخاری کی800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ، نیلامی کا اشتہار جاری
September 25, 2025 · قومی
فائل فوٹو
راولپنڈی : قومی احتساب بیورو (نیب) نےمفرور ذلفی بخاری کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ۔
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ذلفی بخاری کی800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ذلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے ہیں۔