ریاستی اداروں کیخلاف ٹوئٹس کا کیس؛ فلک جاوید کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
این سی سی آئی اے نے ملزمہ کا 30روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کی تھی۔
September 25, 2025 · قومی
فائل فوٹو
لاہور کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کیخلاف ٹوئٹس کیس میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاستی اداروں کیخلاف ٹوئٹس کیس میں گرفتارسوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو ضلع کچہری لاہور میں پیش کیاگیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پر سماعت کی.
این سی سی آئی اے نے ملزمہ کا 30روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کی ،عدالت نے فلک جاوید کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔