ہاکس بے، سمندر میں ڈوب کر 2 نوجوان جاں بحق
جاں بحق افراد کی کی شناخت 22 سالہ ہدایت اللّٰہ اور 24 سالہ حسین کے نام سے ہوئی۔
September 28, 2025 · قومی
فائل فوٹو
کراچی میں ہاکس بے مبارک ولیج کے قریب سمندر میں ڈوب کر 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع نے ساحل سمندر پر 2 نوجوانوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کی کی شناخت 22 سالہ ہدایت اللّٰہ اور 24 سالہ حسین کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔