اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ جبر سے اس ملک کی معیشت ترقی کرے گی،یہاں نشونما ہوگی تو وہ بالکل بے وقوف ہے وہ تاریخ کو نہیں سمجھتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا گزشتہ 3 سال سے پاکستان کی معیشت جمود کا شکار ہے ہر سال غربت میں اضافہ ہوا ہے،ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی آبادی کا 44 فیصد غربت کی لکیر سے نیچے ہے۔ اس وقت پاکستان کے 15 سال سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں میں سے 37 فیصد ایسے ہیں جو نہ کسی تعلیمی ادارے میں جا رہے ہیں اور نہ ہی ان کو روزگار میسر ہے۔ 37 فیصد یہ نوجوان پاکستان کی معیشت کی پاکستانی قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں انہوں نے اس ریڑھ کی ہڈی کو معذور کر دیا ہے۔
اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ جبر سے اس ملک کی معیشت ترقی کرے گی،یہاں نشونما ہوگی تو وہ بالکل بے وقوف ہے وہ تاریخ کو نہیں سمجھتا۔
پچھلے تین سال سے پاکستان کی معیشت جمود کا شکار ہے ہر سال غربت میں اضافہ ہوا ہے،ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی آبادی کا 44 فیصد… pic.twitter.com/rntnx1uQC9
— PTI (@PTIofficial) October 2, 2025
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos