عمر ایوب اور شبلی فراز نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا عمر ایوب اور شبلی فراز نے پشاور ہائیکورٹ کے اپنے ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
دونوں نے اس سلسلے میں بیرسٹر گوہر کے ذریعے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہے اور درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یکم اکتوبر کے ہائیکورٹ فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
پشاور ہائیکورٹ نے قبل ازیں شبلی فراز اور عمر ایوب کے ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔
تاہم یکم اکتوبر کو یہ حکم ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی تھی اور عمر ایوب کو مجاز فورم کے سامنے سرنڈر کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کی سزائیں ہونے کے بعد ان کے ڈی سیٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos