فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں سونا فی تولہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی : عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے بڑھ گئی ۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5400روپے کا بڑااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس سے سونے کی قیمت 4لاکھ 15ہزار 278روپے کی ریکارڈ سطح کو چھو گئی۔10گرام سونا4629روپے مہنگاہونے کے بعد3لاکھ 56ہزار33روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 54ڈالر مہنگاہو گیا۔