نئی دہل/سڈنی (امت نیوز) بھارتی ریاست ہریانہ میں وسیم اکرم نامی یوٹیوبر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تاہم صورت حال ایسی بنی کہ پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم ایک ویڈیو جاری کرنے پر مجبور ہوگئے۔
ہریانہ میں حالیہ دنوں معروف یوٹیوب جیوتی سمیت کئی سوشل میڈیا انفلونسرز کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ ہفتے بھارتی حکام نے وسیم اکرم نامی ایک یوٹیوبر کو بھی جاسوسی کے الزامات میں گرفتار کرلیا۔
– Verify your source before sharing any news, everything you come across online is not real…
Our official accounts are stated below…https://t.co/evZauvlIHGhttps://t.co/uqnndN7MrS https://t.co/F5xHOH5KQZ pic.twitter.com/k7JhxovrAo
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 7, 2025
تاہم اس گرفتاری کے بعد کئی نیوز چینلز نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
وسیم اکرم کے بقول "ہمسایہ ملک میں کوئی جاسوس پکڑا گیا ہے، اس کا نام وسیم اکرم ہے۔ نیوز چینلز فوٹو میری لگا رہے ہیں۔”
سابق کرکٹر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ تصدیق کیے بغیر ان کی تصویر لگائی گئی۔
وسیم اکرم کے مطابق اس کے بعد سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس پر کمنٹس ہوتے رہے اور لوگوں نے اس بات کا احساس بھی نہیں کیا کہ وہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos