سندھ میں 20اکتوبر کو تعطیل کا اعلان

سندھ میں 20 اکتوبر بروز پیر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

               
  October 10, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے اقلیتی برادری کے تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے 20 اکتوبر کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو کمیونٹی کے لیے ’’دیوالی‘‘ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

سندھ میں 20 اکتوبر بروز پیر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔