پاک افغان سرحدی کشیدگی کے باعث چمن میں بابِ دوستی، طورخم، شمالی و جنوبی وزیرستان اور ضلع کرم کے راستے گیارہویں روز سے بند ہیں۔
بارڈر بندش سے تجارت، آمدورفت اور مقامی معیشت مفلوج ہو گئی ہے۔ سرحد پر مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جن میں سیمنٹ، ادویات، کپڑا، پھل اور سبزیاں پھنسے ہوئے ہیں۔
اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ روزانہ سرحد پار مزدوری کرنے والے سیکڑوں مزدوروں کا روزگار رک گیا ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق بابِ دوستی مکمل طور پر بند ہے اور صرف چمن میں پانچ ہزار سے زائد پاکستانی شہری سرحد پار پھنسے ہوئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos