پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں انگریزی زبان کی بہتری کے لیے ایک جامع پلان تیار کر لیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت نہ صرف طلبا بلکہ سرکاری اساتذہ کو بھی انگریزی زبان کی تربیت دی جائے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے منصوبے کے لیے 12 ارب روپے کا تخمینہ پیش کیا ہے۔ پروگرام کے تحت طلبا کو جدید نصاب کے ساتھ عملی زبان دانی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اساتذہ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق انگلش لینگویج پروفیشنسی ٹریننگ دی جائے گی، جبکہ سکولوں میں ڈیجیٹل لرننگ اور جدید تدریسی مواد کی فراہمی بھی منصوبے کا حصہ ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos