راولپنڈی:کلر سیداں کے نجی اسکول میں استاد کی جانب سے طالب علم پر تشدد

راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں ایک نجی اسکول کے استاد نے پانچویں کلاس کے طالب علم پر بدترین تشدد کیا، جس کے نتیجے میں طالب علم کے جسم پر نشانات اور نیل پڑ گئے۔ واقعے کی وجہ طالب علم کا سبق یاد نہ کرنا بتایا گیا۔

متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے نوٹس لینے اور استاد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسکول انتظامیہ نے واقعے میں ملوث استاد کو نوکری سے برخواست کر دیا ہے اور والدین کو قانونی کارروائی کے لیے اقدامات کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔