کراچی: سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے مطابق فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 392 روپے پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 3300 روپے کم ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے اور یہ 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے پر پہنچ گئی، جو 2829 روپے کم ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بھی کم ہوئی ہے اور 33 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس 4080 ڈالر پر ریکارڈ کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos