فائل فوٹو
فائل فوٹو

شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ انتخاب کل ہو گا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ انتخاب کل ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ووٹنگ خیبرپختونخوا اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

سینیٹ انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ایک نشست پر 5 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خرم ذیشان کو سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔