فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیرہ مراد جمالی؛ پولیس کی گاڑی پر بم سے حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی

 ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مین بازار میں مسلح افراد نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت پولیس اہلکار شمس الدین اور عبدالرشید جونیجو کے علاوہ گل بابو، مہد، سید خان، نذیر سولنگی، احمد، برکت ابڑو، محمد نواز بھنگر، محمد اسحاق مینگل اور امام بخش کے ناموں سے ہوئی۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ انہیں طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اُدھر نصیرآباد کے علاقے الطاف آباد میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے ٹرین پر چار راکٹ فائر کیے۔

تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایف سی اور پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔