لاہور: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا،4 افراد جاں بحق
حادثے کے وقت رکشے میں مجموعی طور پر 8 افراد موجود تھے، جن میں سے 2 زخمی اسپتال منتقل کیے گئے جبکہ 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا
لاہور کے ایم او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک ایک رکشے پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے وقت رکشے میں مجموعی طور پر 8 افراد موجود تھے، جن میں سے 2 زخمی اسپتال منتقل کیے گئے جبکہ 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔