اسلام آباد میں ڈینگی کے وار تیز،مزید 10 مریض رپورٹ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس کے مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ضلعی محکمہ صحت کے مطابق نئے سامنے آنے والے کیسز میں 3 مریض شہری علاقوں جبکہ 7 مریض دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ترلائی سے 3، جی–7 سے 2، ترنول سے 2، روات سے 1، سوہان اور ای–11 سے بھی ایک ایک مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 44 مریض اس وقت اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

انتظامیہ نے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں اسپرے، صفائی اور دیگر انسدادی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔