صدرنے مدارس رجسٹریشن بل مسترد کرکے طبل جنگ بجا دیا، فائل فوٹو
صدرنے مدارس رجسٹریشن بل مسترد کرکے طبل جنگ بجا دیا، فائل فوٹو

آئینی ترمیم پر حکومتجے یو آئی رابطے آج پارٹی اجلاس طلب

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی باضابطہ درخواست کردی ہے، تاہم مولانا فضل الرحمان نے مکمل تحریری مسودہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر مشاورت کی۔ بلاول بھٹو کی گفتگو کے بعد جے یو آئی کے سربراہ نے پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اجلاس میں آئینی ترمیم سے متعلق پارٹی حکمتِ عملی پر مشاورت کی جائے گی۔ اس اجلاس میں ارکانِ پارلیمنٹ اور مرکزی مجلسِ عاملہ (سی ای سی) کے اراکین شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگا، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین شریک ہوں گے۔ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم، موجودہ سیاسی صورتحال، اور حکومت و اپوزیشن سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔