پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، فوٹوامت 
پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، فوٹوامت 

سود خوروں کے جال میں پھنسی خاتوں کی اذیت ناک کہانی

راولپنڈی: گوجرخان کے علاقے میں طحہ جیولرز کے عدیل، موسیٰ اور موبی لنک بینک کے ملازم جواد پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

الزام ہے کہ ان سود خوروں نے ایک خاتون، مسمات نادیہ کو سود کے جال میں پھنسا کر بلیک میل کیا، بھتہ وصول کیا، زیادتی کی اور اسے ذہنی اذیت کا نشانہ بناتے رہے۔
نادیہ، جو 11 سالہ بچی کی ماں تھی، 4 سال تک طلاق کے خوف سے اپنے شوہر کی کمائی ان لوگوں کو دیتی رہی۔

خاتون نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں بارہا کہا ’’میں مرنا نہیں چاہتی”مگر سود خوروں کے ظلم اور دباؤ نے اسے اس حد تک پہنچا دیا کہ وہ بالآخر دنیا سے رخصت ہوگئی۔

علاقہ مکینوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی ماں، بہن یا بیٹی کو ایسی اذیت سے نہ گزرنا پڑے۔

مقتولہ کے خاوند نے پولیس کو درخواست دیدی پوری رات پولیس اپنی سست روی دکھاتی رہی لاش صبح چھ بجے پوسٹ مارٹم کے بعد حوالے کی گئ جس کو آج سپرد خاک کر دیا گیا-

سی پی او سید خالد ہمدانی  نے نوٹس لے کرایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی، مقدمہ درج کرکے حقائق پر تفتیش کا حکم دیدیا۔
خاتون کی وفات کے حوالے سے شوہرکے بیان پر قتل و زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے دھوکہ دہی سے اس کی اہلیہ سے زیور لیا، بلیک میل کیا اور زیادتی بھی کی،مدعی مقدمہ کے مطابق اس کی اہلیہ کو زہر دے کرقتل کیا گیا۔