اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس پر یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن کا اعلان

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت میں تمام غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے خلاف یکم دسمبر سے کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہر بھر میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور تمام مالکان کو 30 نومبر تک رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹ یا فوڈ پوائنٹ کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یکم دسمبر سے روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کی جائیں گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں غیر رجسٹرڈ اداروں کو سیل کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن یقینی بنائیں تاکہ کارروائی سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔