فوٹو پریس ریلیز
فوٹو پریس ریلیز

ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر ظفر اقبال ڈھاکہ یونیورسٹی میں تحقیقی مقالہ پیش کریں گے

کراچی: معروف محقق اور ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر ظفر اقبال ڈھاکہ یونیورسٹی میں 9 اور 10 نومبر کو منعقد ہونے والے بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کے لیے کراچی سے ڈھاکہ روانہ ہوگئے۔

سیمینار کا موضوع "قومی بیداری میں اقبال اور نذرالاسلام کا کردار” ہے، جس میں مختلف ممالک کے ممتاز ادیب، محقق اور اسکالرز شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر ظفر اقبال اس موقع پر علامہ محمد اقبال کی فکری و تہذیبی خدمات کے حوالے سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کریں گے۔ سیمینار میں جنوبی ایشیا کے فکری ورثے اور تحریکِ بیداریِ ملت پر اقبال اور نذرالاسلام کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔